ہمیں چاہئے اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ کسی دوسرے کو چھیڑیں: میاں مجتبیٰ

لاہور (خصوصی رپورٹر) ور لڈ کو نسل آف ریلیجنز پا کستا ن کے زیراہتمام بین المسالک ”وحدت برائے امن کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ اور کسی دوسرے کے مسلک کو چھیڑیں نہ تو اسی سے ہی تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی اصل وجہ سوشل میڈیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ مسلک کی بجائے اسلام کی بات کی جائے تو مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ملک احمد خان ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن قائم کرنا ہے۔ انفرنس سے حافظ نعمان حامد، مولانا عبدالرﺅف فاروقی، مولانا محمد یٰسین ظفر، علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی، علامہ سید ضیاءاللہ شاہ بخاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔علامہ شفاعت رسول نوری، علامہ شبیر انجم، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا عزیزالرحمن ثانی، علامہ حسن ہمدانی نائب صد ر مجلس وحدت المسلمین پنجاب اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن