کراچی(اسٹاف رپورٹر)داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیونا مفضل سیف الدین پاکستان کے دورے پر آج جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے ،ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ودیگر صوبائی وزراءان کا استقبال کریں گے ،داودی بوہرہ جماعت کے ذرائع کے مطابق سیونا مفضل سیف الدین ایک مہینے سے زائد عرصہ پاکستان میں قیام کریں گے ،محرم الحرام کی دس روزہ مجلس عزا سے صدر میں واقع طاہری مسجد میں خطاب کریں گے ،اس سلسلے میں دنیا بھر سے ان کے معتقدین ہزاروں کی تعداد میں کراچی پہنچیں گے۔