نئے ڈیزائنرز کے لئے پاکستان فیشن گیٹ وے کا قیام

کراچی(کلچرل رپو رٹر)نئے ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی اور ان کو فیشن انڈسٹری میں آگے بڑھانے اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پاکستان فیشن گیٹ وے کا قیام عمل میں آگیا جس کے تحت انڈسٹری میں ہونے والی نئی تبدیلیوں، تکنیک سے آگاہ کیا جائے گا جس میں فیشن کلاسز، ورکشاپ اور کراچی ، لاہور، اسلام آباد، دبئی اور تھائی لینڈ میں فیشن شوز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئے میل ، فی میل ماڈلز کو بھی پلیٹ فارم مہیا ہوگا جبکہ فیشن اکیڈمی کے لئے بھی تیاریاں جاری ہیں۔ نئے ڈیزائنرز کو ٹیکسٹائل اداروں سے منسلک ہونے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو صالح چنویروج نے کہا کہ نئے ڈیزائنروں کو فیشن انڈسٹری میں آگے بڑھائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن