بکھری قوم کو متحد کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے، محمدسلیم خاں

کراچی(نیوز رپورٹر) بزم محبان شہید وطن ظہورالحسن بھوپالیؒ کے بانی ومرکزی خادم محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں دیانتدار، مخلص ،محنتی،بصیرت اوراعلیٰ صلاحیت کی حامل قیادت کی ضرورت ہے جو بکھری ہوئی قوم کو ایک متحدپلیٹ فارم پر جمع کرسکے۔ استحکام پاکستان کونسل کے بانی، جمعیت علماءپاکستان کے سابقہ رہنماورکن سندھ اسمبلی شہید ظہورالحسن بھوپالیؒ جیسی قیادت کاشدت سے یادآنافطری امر ہے۔ وہ ایم اے جناح روڈ پر بنیاد ی مسجد سے متصل مزارشہید ظہورالحسن بھوپالیؒ پر ان کے 35ویں یوم شہادت کے موقع پر فاتحہ خوانی کے محبان شہید وطن شہید ظہورالحسن بھوپالی سے بات چیت کررہے تھے۔اس موقع پر ناصر حسین خاں، حاجی مرزامحمدمبین بیگ،عقیل احمدعباسی، عبدالوحیدیونس، جمیل احمدقادری،محمداسلم حسانی ،طارق نفیس خاں اکبرآبادی، آصف خاں نقشبندی، الحاج سلیم الدین راجپوت ودیگر نے محمدسلیم خاں قادری کی قیادت میں مزارشہید ظہورالحسن بھوپالیؒ پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی وچادرپوشی کی۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے اس موقع پر کہاکہ ظہورالحسن بھوپالیؒ نے پاکستان کے استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت کو 1980ءکی دہائی میں ہی محسوس کرلیااور پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ اپنے مشن پر گامزن ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...