لاہور (پ ر) وطن عزیز کی سلامتی‘ بقاءاور استحکام کیلئے قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عوام اپنے شیردل جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سربلندی کیلئے سرگرم رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چونڈہ سیالکوٹ کے تاریخی مقام پر جلسہ عام سے خطاب میں مہمان خصوصی علی محمدخان ایم این اے‘ پی ٹی آئی کور کمپنی کے ممبر بیرسٹر منصور سرور خان اور دیگر قائدین نے کیا۔ اس موقع پر جنگ ستمبر کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔ علی محمدخان نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے اتحاد اور یکجہتی کے باعث دنیا بھر میں حیران کن پرفارمنس دیتے ہیں۔ کامیاب جلسے کے انعقاد پر تحریک انصاف دبئی کے رہنما رانا رب نواز سلہری نے ورکر اور کارکنان سے اظہار تشکر۔
وطن کی سلامتی کیلئے عوام فوج کے ساتھ ہے: علی محمدخان:چونڈہ کے تاریخی مقام پر پی ٹی آئی کے جلسہ میں شہداءکو خراج تحسین
Sep 14, 2017