حدیبیہ پیپرملزکیس؛ نیب کا سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کا فیصلہ

Sep 14, 2017 | 21:28

ویب ڈیسک

 نیب نے حدیبیہ پیپرز ملز سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد نیب کی جانب سے کل برو ز جمعہ سپریم کو رٹ میں ا پیل دائر کی جائے گی قومی احتساب بیورو (نیب)کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق نیب کی جانب سے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور نیب نے ابتدائی طور پر حدیبیہ پیپر ملز کیس پر اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر نیب کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب ہائی کورٹ فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں آج اپیل دائر کرے گا۔واضح رہے شریف خاندان نے حدیبیہ پیپرملز کیس سے متعلق نیب کے ریفرنسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا

مزیدخبریں