دین پرسب کچھ قربان کردینا حسینیتؓ ہے‘ اختر عباس العربی

Sep 14, 2018

کراچی (نیوز رپورٹر) مرکزی مسجد وامام بارگاہ حیدر کرارٹرسٹ اورنگی ٹائون سیکٹر 5-E میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا اختر عباس زیدی العربی نے کہا کہ دین پر سب کچھ قربان کردینا حسینیت ؓ ہے۔ کیونکہ دین افضل‘ محترم ‘ مقدم اور اولیت کا درجہ رکھتا ہے لہٰذا ہمیں دین کے مقابلے میں پانی دنیا اور مفادات کو ہر گز ترجیح نہیں دینا ہوگی اور کیونکہ رسول اکرم ﷺ نے واضح طورپر کہا کہ قرآن اور اہلبیت اطہارؓ کے در سے وابستہ ہونگے تو کامیابی حاصل کرسکو گے۔ لہٰذا ہمیں اس مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دنیاوی مفادات کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔ تاکہ ذلت ورسوائی سے بچا جاسکے اور احکام خداوندی پر عمل پیرا ہو کر اچھا ئی کی طرف رجوع کیا جاسکے۔ یہی فکر وفلسفہ حسینی ہے تاکہ خدا اور اسکا رسول ﷺ ہم سے راضی ہو اور ہم امام حسین ؓ اور انکے رفقاء کے بتائے ہوئے راستے پر چل کرحسینی پرچم بلند کرسکیں ۔ بعد ازاں ٹرسٹ کے چیئرمین رضی حیدر رضوی اور دیگر اراکین نے مہمانوں کو شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں