اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ عدلیہ کے صدر حشمت حبیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا
ڈیمز کی تعمیر کا عطیہ کے ذریعے قائم کرنے کااقدام انتہائی کمال کا اور انقلابی ہے تاہم اس کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ سیاستدانوں کو اس سے دور رکھا جائے کیونکہ اس سے بے ضابطگیوں کا خدشہ ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہناتھا کہ عطیات کے ذریعے ڈیمز کی تعمیر کرنا ایک جرات مندانہ اقدام ہے لیکن عمران خان کی عطیہ کی اس حوالے سے اپیل ا سے متنازعہ بنا سکتا ہے ۔ چیف جسٹس کو عوام سے اپیل کرنا چاہئے اور یقیناوہ آگے بڑھیں گے اور اپنی استطاعت کے مطابق چندہ بھی دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے دو کمپنیاں بنائیں اور اس کی نگرانی سپریم کورٹ کرے اس کے ڈونرز کو اس میں شیئر دیا جائے ۔اس طرح کے اعلان سے لوگ خوشی سے اپنی حلال کمائی اس میں لگائیں گے۔ اس طرح لوگ اپنی بچت کی کمائی سے لطف اندوز بھی ہو سکیں اور اس ساتھ ساتھ وہ ڈیمز تعمیر کرکے ایک قومی فریضہ بھی ادا کریں گے۔ اس سے پہلے بھی ہنگامی حالات کے دوران بجلی کے بلوں پر سرچارج ٗ دیگر درآمدی ٹیکسز کو عوام نے خوشدلی سے ادا کیا ہے ۔ ا س وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طورپر اہم فیصلہ کئے جائیں ۔
چیف جسٹس کا ڈیمز کی تعمیر کا کااقدام جرات مندانہ ہے ،حشمت حبیب ایڈووکیٹ
Sep 14, 2018