اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ بیس کے آفیسر کپٹن (ر) اسد اللہ خان نے ممبر سی ڈی اے کے عہدہ سنھبال لیاہے کیپٹن (ر) اسد اللہ نے گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارے میں اپنی ذمہ داریاں سنھبال لی ہیں انہو ںنے گزشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے افضل لطیف سے ملاقات کی بعدازاں ڈائریکٹرجنرل ایڈمن ندیم اکبر ملک سمیت دیگر متعلقہ افسران نے اسد اللہ خان سے ملاقات کی اورانہیں وفاقی ترقیاتی ادارے کی ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بریفینگ دی ممبر ایڈمن نے افسران کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامی امور میں بہتری لائیں گے اور اس شعبے میںموجود مسائل کے حل کے لیے کوشش کریں گے اسد اللہ خان قبل ازیںپنجاب میں بطور کمشنر ملتان سمیت دیگر شعبوں میں اعلٰی پوزیشنز پر تعینات رہے ہیں وہ ملتان میٹرو بس کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی حثیت سے بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں اور اسی کیس میں نیب میں متعددا نکوائریوں کا بھی سامنا کررہے ہیں ۔