کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کارجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس527.87پوائنٹس کے اضافے سے 41049.91 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک کھرب 7 ارب94 کروڑ 17 لاکھ 61 ہزار 354 روپے کا اضافہ ہوا تاہم تجارتی حجم میں ایک ارب 33 کروڑ 10 لاکھ 54 ہزار 359 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ 20 لاکھ 12 ہزار 350 حصص کا اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس527.87 پوائنٹس کے اضافے سے 41000کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 41049.91پوائنٹس پربندہوا ۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 380 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 259کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 99 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 22 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 89 لاکھ 92 ہزار 90 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 65 کروڑ 41 لاکھ 44 ہزار 339 روپے رہا۔مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 87 ارب 2 کروڑ 98 لاکھ 26 ہزار 840 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 94 ارب 97 کروڑ 15 لاکھ 88 ہزار 194 روپے ہو گیا۔