وفاقی وزارت تعلیم نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے دس ممبران کو تعینات کر دیا

Sep 14, 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ہائیرایجوکیشن کمیشن کے دس ممبران کو تعینات کر دیا ہے،ان ممبران کو دس سال کے عرصے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ان میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر،سابق وفاقی وزیر تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر شمس قاسم لاکھا،نسٹ یونیورسٹی کے سابق ریکٹرلیفٹننٹ جنرل(ر)محمد اصغر،ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی لاہورڈاکٹر نوید اے ملک،سابق سرجن جنرل جی ایچ کیو راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل (ر)آصف ممتاز سکھیرا،مہران یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر بھوانی شنکرچوہدری،وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اقبال،بلوچستان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بلوچستان وائس چانسلرانجنیئراحمد فاروق بازئی اور سی ای او،وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہناز وزیر علی اور سینیئر ریسرچ فیلو انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹیوزلمزڈاکٹر فیصل باری شامل ہیں۔تعینات کیے گئے دس ممبران میں سے چار ممبران سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ثانیہ نشتر،وزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہناز وزیر علی اور سینیئر ریسرچ فیلو انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اینڈ اکنامک آلٹرنیٹیوزلمزڈاکٹر فیصل باری چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی کے بھی ممبران تھے۔

مزیدخبریں