آصف ٹوبہ نے سابق قومی چیمپئن اسجد اقبال کوہرادیا

Sep 14, 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) کراچی میں جاری جوبلی انشورنس تیسری قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز مزید 16 میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ آج کی خاص بات محمد آصف ٹوبہ نے سابق قومی چیمپئن اسجد اقبال کو 4-1 سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ خیبر پختونخوا کے رامبیل گل جو طویل عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے۔ اس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو پہلے سندھ کے عمیر عالم کو 4-2 سے اور پھر سابق ایشیئن جونیئر نمبر 2 محمد ماجد علی کو 4-1 سے شکست دی۔ تیسرے روز کے اختتام پر گروپ ’’اے‘‘ میں محمد آصف ٹوبہ‘ گروپ ’’بی‘‘ سے بابر مسیح ‘ اور گروپ ڈی سے شاہد آفتاب کا ڈی سرفرست ہیں اور ممکنہ طور پر یہی گروپ لیڈر بھی ہونگے۔ دیگر میچوں میں سربلند خان نے سہیل شہزادکو‘ محمد شہباز نے خرم آغا کو‘ سلطان محمد نے علی حیدر کو‘ شرجیل محمود نے آکاش رفیق کو‘ ذوالفقار اے قادر نے محمد احسن جاوی کو‘ شاہد آفتاب نے محمد اعجازکو‘ محمد آصف نے سہیل شہزادکو‘ بابر مسیح نے خرم آغا کو‘ محمد بلال نے سلطان محمد کو‘ سربلند خان نے آغا بلاول کو‘ محمد شہباز نے محمد نسیم اخترکو‘ اور حارث طاہر نے علی حیدر کو ہرایا۔ عبدالستار اور عمیر عالم کا میچ جاری تھا۔

مزیدخبریں