میڈرڈ(مرزا ندیم بیگ)سپین کی خاتون وزیر صحت کارمن مونتن کی ڈگری جعلی ہونیکا انکشاف ہواہے اورسپین کی سپریم کورٹ نے خاتون وزیرصحت کارمن مونتن کی جعلی ڈگری کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد خاتون وزیرصحت نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،انسے استعفیٰ کا مطالبہ وزیراعظم سانچز پیدرو اور اپوزیشن کی جماعتوں نے طلب کیا تھا۔ہسپانوی خاتون وزیرصحت کی جعلی ڈگری کے انکشاف کے بعد پارلیمنٹ اجلاس میں شدید ترین تنقید کی گئی اور اپوزیشن کی جماعت سیوتادانس کے لیڈرالبرتورابیرانیوزیراعظم سانچز پیدرو کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کو بھی مشکوک قرار دے دیا ہے اور تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔سابق وزیر صحت کارمن مونتن نے اپنی ماسٹرز کی ڈگری کے بارے میں دعوی کیا تھاکہ انہوں نے یہ ڈگری خوان کارلوس یونیورسٹی میڈرڈ سے حاصل کی تھی۔
سپین کی خاتون وزیر صحت کارمن مونتن کی ڈگری جعلی ہونیکا انکشاف،عہدے سے مستعفیٰ
Sep 14, 2018