اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ذوالفقار علی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پر بھرتیوں کیلئے دبائو ڈالنے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ڈی سی چکوال نے ایم این اے کی جانب سے بھرتیوں کیلئے دبائو ڈالنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن سمیت متعلقہحکام کو خطوط لکھے تھے ،کمیشن کی جانب سے ایم این اے کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کمیشن نے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم این اے سردار ذولفقار علی کی جانب سے تبادلوں کیلئے سیاسی دبائو ڈالنے کے معاملے پر لکھے جانے والے خط کو سفارشات کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کو معاملے کی انکوائری اور مذکورہ ایم این اے کے خلاف کاروائی کی سفارش کی جائے گی واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ایم این کے خلاف خط لکھا تھاجس میں ڈی سی چکوال نے پی ٹی آئی ایم این اے پر سیاسی مداخلت کا الزام لگایا تھا۔