ایل سلواڈور کے سابق صدر کو منی لانڈرنگ اور غبن پر 10 سال قید

Sep 14, 2018

سان سلواڈور (اے پی پی) ایل سلواڈور کی ایک عدالت نے سابق صدر انتونیو ساکا کو غبن اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ سابق صدر پر عوام کے 30 کروڑ ڈالر کی منی لاؤنڈرنگ اور غبن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ سابق صدر نے رواں سال اپنی سزا کو کم کرنے کے مقصد سے اپنے اوپر لگے الزامات کو قبول کر لیا تھا۔

مزیدخبریں