پاکپتن، بابافرید الدین مسعود گنج شکر کے عرس کی تقریبات آٹھویں روز میں داخل

پاکپتن (آن لائن) حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر کے 776ویں سالانہ عرس کی تقریبات آٹھویں روز میں داخل ہو گئیں۔ 5محرم الحرام 16ستمبر اتوار کی شب دربار حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر پر بہشتی دروازہ کھولا جائے گا جو مسلسل پانچ راتیں کھلا رہے گا۔ دس محرم الحرام 21 ستمبرکی صبح فجر کے وقت بند ہو گا۔ قدیمی رسومات سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے ادا کیں۔ اس موقع پر سینکڑوں سجادگان، سلسلہ چشتیہ اور عقیدت مند سمیت ہزاروں زائرین موجود تھے۔ عرس میں شرکت کے لئے بیرون ممالک اوو دیگر ممالک اور اندرون کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاہور، ملتان، ڈیرہ غازی خاں پشاور اور دیگر علاقوں سے ہزاروں لو گ پاکپتن آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...