ایشیا کپ کا میدان کل سے سجے گا‘ پاکستان ٹیم کی فیلڈگ بہترین بنانا ہدف ہے : گرانٹ بریڈ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے فےلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گزشتہ روز ہی ٹیم کو دبئی میں جوائن کیا اور پہلے روز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے روز ٹریننگ سیشن اچھا رہا اور ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے۔گرانٹ بریڈ برن نے کہا کہ خوش آئند بات یہ کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں۔فیلڈنگ کوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ہدف ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے۔قومی ٹیم کی ایشیا کپ کیلئے دبئی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باو¿لنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری، نئے کوچ شاہینوں کو فیلڈنگ میں نمبر ون ٹیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ایشیا میں کرکٹ حکمرانی کی جنگ جاری ہے۔ نئے کوچ کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے سلپ کیچنگ کی خوب پریکٹس کی جبکہ بلے بازوں نے بیٹنگ کی خامیاں دور کیں۔ آئی سی سی اکیڈمی میںباﺅلرز نے بھی خوب جان ماری۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15ستمبر کو یو اے ای میں شروع ہوگا ،افتتاحی میچ15 ستمبر کو بنگلہ دیش اورسری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان کا پہلا میچ ہانک کانگ کے خلاف 16ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا،،بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19ستمبر کو ٹکرائیں گی، ایشیا کپ میں شریک6 ٹیموں کو2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ ’اے‘ میں پاکستان،، بھارت اور ہانگ کانگ کی ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ ’بی‘ میں سری لنکا،، بنگلہ دیش اور افغانستان کورکھا گیا ہے، ہر گروپ سے سرفہرست 2 ٹیمیں سپر چار مرحلے میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب رہیں گی، ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو پاکستانی ٹیم گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیگی،گرین شرٹس ایشیائی ایونٹ کے دوسرے میچ میں 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے،سپرفورمرحلے کا آغاز21 ستمبر سے شروع ہو کر 26 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ فائنل28 ستمبر کو رکھا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...