;نواز شریف کو چہلم تک اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

Sep 14, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم نوازشریف کو کلثوم نواز کے چہلم تک اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نصیر احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتا ہے، کلثوم نوازکی جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شریف خاندان کی ملک کےلئے خدمات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنا پر نواز شریف کی پیرول پر رہائی بڑھائی جائے، کلثوم نواز کے چہلم تک جاتی امرا کوسب جیل قرار دیا جائے۔
قرارداد/ جمع

مزیدخبریں