;نواز شریف کو پانامہ کیس میں اپیل کا حق نہ دینے کیخلاف انٹرا کورٹ درخواست کی سماعت 17 اکتوبر کو ہو گی

Sep 14, 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پانامہ کیس میں نااہلی کے بعد اپیل کا حق نہ دینے کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ دو رکنی بنچ 17 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں متفرق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل زیر سماعت ہے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔ اپیل پر جلد سماعت کا حکم دیا جائے۔ اپیل میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ نواز شریف کو آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا گیا جو انصاف کے بنیادی اصول اور اسلامی قوانین کے متصادم ہے۔
اپیل / مقرر

مزیدخبریں