لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کو مزید فعال بنانا ہوگا۔ ہیلتھ کونسلز بنانے کا مقصد ہسپتالوں کو ہنگامی نوعیت کے اخراجات کیلئے محکمانہ منظوری کے طویل عمل سے بچانا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ صحت میں ہر قسم کی تقرریوں اور تعیناتیوں میں میرٹ کا مکمل خیال رکھا جائے۔ مختلف اسامیوں کیلئے میرٹ لسٹ بنا کر آویزاں بھی کی جائے تاکہ سٹیک ہولڈرز کا کوئی اعتراض ہو تو دور کیا جاسکے۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری عائشہ سعید،ڈپٹی سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر یداللہ اور دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔