دور آمریت میں کلثوم نواز نے پارٹی کو سہارا دیا: طاہر اقبال خان

لاہور (پ ر)خاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمدطاہراقبال خان نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازایک باوفااورباصفاخاتون تھیں۔بیگم کلثوم نوازنے پرویزی آمریت کے پرآشوب دورمیں اپنے شوہر کو آمریت کے شر سے بچایا۔بیگم کلثوم نوازکی جدوجہد سے مرعوب ہوکر پرویز مشرف نے میاں نوازشریف کوخاندان سمیت ملک بدرکردیا۔طاہراقبال خان نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہاراور شریف خاندان کوخاکسارتحریک کے قائدین اورکارکنان کی طرف سے اجتماعی تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...