انٹرمیڈیٹ امتحانات میں جی سی یو کے طلبہ کی شاندار کارکردگی، 15 میں سے 7 پوزیشنیں لے اڑے

لاہور (پ ر) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے ملاقات پوزیشن ہولڈرز نے اپنے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور دیگر اساتذہ سے مشاورت کی اس موقع پر ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ طارق رضوان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کی کل 15 پوزیشنز میں سے 7 پوزیشنز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے حاصل کی جو کہ ہمارے لئے اعزاز ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ طلباء کیلئے خصوصی تربیت یافتہ اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلاسز میں مانیرٹنگ سسٹم اور ماہانہ ٹیسٹ سسٹم کا نفاذ کیا گیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مبارکباد دی وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ جی سی یو میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...