ٹی بی کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی کا کردارانتہائی اہم ہے:ماہرین

لاہور(نیوزرپورٹر)نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے زیراہتمام تپ دق کی روک تھام میں کمیونٹی کی شرکت کو بھرپور بنانے کیلئے لاہور میں دور روزہ مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں شروع ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر اورنگزیب، چاروں صوبوں کے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے سربراہان کے علاوہ عالمی ادارہ صحت ایمروریجن کے ہیڈ ڈاکٹر اختر، WHO جنیوا کی نمائندہ ڈاکٹر لینا، مرسی کور کے نمائندے اور کمیونٹی ورکرز شرکت کر رہے ہیں۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے مرض کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور دو روزہ اجلاس کا مقصد بھی کمیونیکیشن مینجمنٹ کو بہتر بناکر تپ دق کے ایسے مریضوں تک پہنچنا ہے جو اب تک منظرعام پر نہیں آئے۔ اجلاس کے پہلے دن چاروں صوبوں کے ٹی بی کنٹرول پروگرام کے نمائندوں نے اپنے اپنے صوبوں میں تپ دق کے مرض کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات اور اقدامات بارے پریزنٹیشنز دیں۔ اس موقع پر پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کنٹرول پروگرام کے بارے آگاہی اور لوگوں میںاس مرض کے بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...