کلثوم نوازسیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی بہادر خاتون تھیں: سید احمد محمود

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم سید احمد محمود اور عبدالقادرشاہین نے میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ہر جمہوریت پسند غمزدہ ہے مرحومہ ایک گھریلو خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والی بہادر خاتون تھیں جنہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی اور جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں اور جمہوری روایت کو پروان چڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے وہاں اپنی خوش گفتاری اور شخصی اوصاف کی بدولت انہیں مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں میں بھی عزت و احترام کی نظر دیکھا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن