وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔لاہورمیں ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کے وفود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، حکومت کا 100 روزہ ایجنڈا عوام کی خدمت ہے جس پر تیزی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے سکیورٹی اہلکاروں کو ان کی جرات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیااور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔
حکومت کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
Sep 14, 2018 | 12:50