پی ٹی وی حملہ کیس‘ علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں مسلسل عدم حاضری کے سبب علیم خان کے وارنٹ جاری کئے، انہیں 30ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف سال 2014ء میں پی ٹی آئی کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دیگر میں وزیراعظم عمران خان، صدر عارف علوی، جہانگیر ترین سمیت دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...