لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی )نے جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے تخریب کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ،ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیا ہے کہ راجن پور میں دوران آپریشن کالعدم بلوچ ریپبلیکن آرمی کے تین دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں، دہشت گرد سوئی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوٹھ مزاری میں کارروائی کی گئی،گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، عالی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے اور ان کے قبضہ سے بارودی مواد، بم بنانے کا دیگر سامان اور دہشت گردی میں استعمال ہونے والی رقم برامد کی گئی۔