وزیراعظم کا دورہ ، زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکا چلے گئے

Sep 14, 2019

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظا مات کاجائزہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں جاری ہے ، معاون خصوصی زلفی بخاری اہم ٹاسک لے کر امریکاروانہ ہوگئے، جہاں وہ وزیراعظم کے دورے سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیں گے۔پاکستانیوں کا احتجاج کب اور کہاں کہاں ہوگا؟ زلفی بخاری حتمی شکل دیں گے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کو کیا سرگرم کردارادا کرنا ہے، اس کے لئے وزیراعظم کا پیغام پہنچائیں گے۔زلفی بخاری امریکا میں خصوصا پی ٹی آئی سرگرم ورکرزکی ٹیمیں تشکیل دیں گے ، زلفی بخاری 3روزنیویارک میں قیام کریں گے ، اس دوران ان کی درجن بھر تنظیموں سے امریکا میں ملاقاتیں طے ہیں۔زلفی بخاری انسانی حقوق وسماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی کمیونٹی اورپارٹی رہنما وں سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جبکہ پی ٹی آئی یوتھ، طلبا سے ملاقات بھی زلفی بخاری کیشیڈول میں شامل ہیں۔زلفی بخاری 3روز امریکا میں قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے اور پھر وزیراعظم کے ساتھ دوبارہ امریکا جائیں گے۔وزیراعظم نے زلفی بخاری کوٹاسک دے دیا ہے کہ امریکا میں ہر پاکستانی دفتراور گھروں پر پاکستان اور کشمیر کا پرچم لہرائے ، زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان و کشمیر کے پرچم لہرائیں گے۔

مزیدخبریں