تفتیش کے روایتی طریقے چھوڑ کرجدت کواپنایا جائے:آئی جی پنجاب

Sep 14, 2019

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق عوام کی مددگاراور پیشہ ورانہ طور پرمزیدمضبوط فورس بنانا میرا مشن ہے اور اس سلسلے میں پولیس افسران واہلکاروں کو بھرپور محنت، صدق دل اور خلوص نیت سے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی خوش اخلاقی ، مثبت رویے اور بہترین پرفارمنس سے شہریوں کے دلوں کو جیتنا ہوگا تاکہ پولیس فورس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کی فضا بہتر سے بہتر ہوسکے۔ تفتیش کے روایتی طریقوں کو چھوڑ کر جدید اور سائینٹیفک طریقے اختیار کئے جائیں جبکہ تھانوں میں تشدد سے ملزم کی ہلاکت کے ذمہ دار ، قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے خود کو سخت محکمانہ احتساب اور قتل کے مقدمے میں جیل جانے کیلئے تیار رکھیں کیونکہ ان چند کالی بھیڑوں کی کرتوتوں کی بدولت پوری فورس کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو محکمہ کا حصہ نہیں رہنے دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ پولیس دربارمیں پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں