لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا. تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر کار میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہاں بھڑک اٹھی جس سے کار جزوی طور پر جل گئی۔ آتشزدگی کے واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہوا ہے۔ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کے جزوی حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔سندر کے علاقہ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے تمام واقعات پر قابو پا لیا۔