لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے کہا کہ حرمین شریفین سمیت دینی مدارس و مساجد ، خانقاہوں میں میری صحت کے لیے جن دوست احباب نے دعائیں کی ہیں میں ان سب کا شکر گذار ہوں‘ وطن عزیز اس وقت نازک صورت حال سے گذر رہا ہے وطن عزیز کی سالمیت اور دفاع اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے علماء ، عوام ، حکمران اور اداروں سمیت سب کو متحد ہو کر اندرونی و بیرونی دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔تحاد ویکجہتی وقت اور حالات کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے کلمہ کے نام پر جان و مال اور عزتوں کی قربانی دے کر یہ ملک حاصل کیا تھا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہاں پر قرآن و سنت کے نظام کو عملی طور پر نافذ کرنا ہوگا ۔