لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم ا ورتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں سالانہ ’’پیغام امام ِحسین ؓ ‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسکی صدارت مفتی محمد امانت علی سرداری نے کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سر براہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاامام عالی مقام سیدناامامِ حسین ؓ کے افکار عبادت، معیشت،سیاست اور شہادت کے مضمون کو سمجھنے کیلئے مشعل راہ ہیں ۔آپ نے فلسفہ رزق اورفلسفہ موت کو بڑے احسن انداز میں بیان کیا۔آپ نے حقوقِ توحید اور حقوقِ رسالت کی ادائیگی کو خصوصی طور پر اہمیت دی۔ فہم و فراست اور فکرو بصیرت میںآپ اپنی مثال آپ تھے۔فتنہ یزید کو بروقت سمجھنا اور اس کے سد باب کیلئے بروقت میدان میں اترنا آپکی امامت کے واضح دلائل ہیں۔قرآن وحدیث سے آپ کے استدلالات بڑے بڑے فقہا کیلئے مینارہ نور ہیں۔آپ نے ہمیشہ توڑنے کی بجائے جوڑنے کی دعوت دی۔ اور فساد کی بجائے اصلاح پر زور دیا۔آپ نے عہد خلفا ء راشدین ؓ میں انکی اطاعت اور عقیدت کو فروغ دیا۔آپ کی اصلاحی تحریک کا منشورقرآن و سنت کی تبلیغ تھا۔
حضرت امام حسین ؓ فہم وفراست اور فکر وبصیرت میں بے مثال تھے:اشرف آصف جلالی
Sep 14, 2019