پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

Sep 14, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئی جس کی وجہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہ کیا جانا ہے۔پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم رواں سال دوسرے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوئی ہے۔ٹیم آفیشل صبا وارث کے مطابق فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے این او سی مانگ رکھا تھا لیکن بورڈ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ میں شرکت کیلئے جانا تھا، حکومت نے نہ فنڈز دیے نہ این او سی جاری کیے۔قومی ٹیبل ٹینس ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آج انڈونیشیا روانہ ہونا تھا، ٹیبل ٹینس ٹیم 8 کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہے۔ ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئین شپ 15 سے 22 ستمبر تک کھیلی جانی ہے۔

مزیدخبریں