بھارت کو ڈیوس کپ ہر صورت پاکستان میں کھیلنا ہو گا: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن

لاہور( نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کو باور کرایا ہے کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے ڈیوس کپ میں ہر صورت پاکستان جا کر کھیلنا ہو گا۔یاد رہے کہ 22 اگست کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کو ملتوی کر دیا تھا۔ اب یہ مقابلے رواں سال نومبر میں ہونگے۔ڈیوس کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ کیلئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ڈٹ گئی ہے، فیڈریشن کی طرف سے بھارت کو کہا گیا ہے کہ پاکستان کیساتھ میچ کیلئے ہر حال میں اسلام آباد جانا ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی نومبر کے آخر میں ہو گا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی سکیورٹی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں۔ ہمارے عالمی سکیورٹی ایڈوائزر صورت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نومبر میں ہونیوالے ڈیوس کپ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے کہ وہاں کھیلنا ہے یا نہیں، یا پھر نیوٹرل وینیو پر کھیلنا ہو گا۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان، بھارت کے درمیان اسلام آباد میں ڈیوس کپ ٹائی کیلئے گرین سگنل دیا تھا۔ ایشیا اوشیانا ڈیوس کپ زون ون میں 14 اور 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارتی ٹینس ٹیم کی میزبانی کرنی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...