اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پرسید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں 15تا25محرم الحرام ’’عالمی عشرہِ بیمارِ کربلا ‘‘منانے کا اعلان کیا ہے۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی محرم کمیٹی عزاداری سیل کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کربلا والوں نے جبر سے مفاہمت نہ کرنے کا درس دیا،امام زین العابدین نے زندانوں کی سختیا ں اور بدترین ظلم برداشت کرنے کے باوجودحسینی پیغام کو زندہ رکھااور ظلم کو مظلومیت کی طاقت سے شکست فاش سے دوچار کیا۔