طبی دنیا میں انقلاب ملیریا سے بچا ؤکی ویکسین متعارف

Sep 14, 2019

لندن(اے این این )طبی دنیا میں پہلی بار ملیریا سے بچا ئوکی ویکسین متعارف کرادی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملیریا سے بچا کی ویکسین کو افریقی ملک کینیا سے متعارف کرایا جارہا ہے جسے تیار کرنے میں تقریبا 30 سال کا طویل عرصہ لگا۔ یہ ویکسین انسان کے قوت مدافعت کو ملیریا کے طفیلیوں کے حملے سے بچانے کا کام کرتی ہے جو انسان کے اندر مچھر کے کاٹنے سے پھیلتے ہیں۔اس ویکسین کو ملیریا سے بچا میں انتہائی اہم پایا گیا ہے۔

مزیدخبریں