وفاقی وزیر علی زیدی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات،میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال

Sep 14, 2019

اسلام آباد(اے این این ) بحری امور کے وزیرسید علی حیدر زیدی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران میری ٹائم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرِ بحری امور کو میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور سکیورٹی سے متعلق پاک بحریہ کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیرِ بحری امور نے میری ٹائم سیکٹر اور عالمی بحری امن میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

مزیدخبریں