لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، معروف اداکارہ و گلوکارہ رابی پیر زادہ کا4اژدھے، مگر مچھ اور سانپ رکھنے پر چالان کردیا۔ رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور نجی نیوز چینل پر نشر خبر کا نوٹس لیکر کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کی خصوصی ہدایت پر اداکارہ رابی پیرزادہ کیخلاف4اژدھے، مگر مچھ اور دیگر اقسام کے سانپ رکھنے پر کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو اور نجی نیوز چینل پر نشر کی جانیوالی خبر کا نوٹس لیکر کی گئی۔ ملزمہ رابی پیرزادہ کیخلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اژدھا، مگر مچھ، سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھنا وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔