راولپنڈی میں ڈینگی نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے ،ملک اظہرنعیم

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ چکلالہ وارڈ10ملک اظہرنعیم نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے بارشوں کی وجہ سے گلی محلوں،چھتوں پر پانی کھڑا ہوجاتا ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ کھلی جگہوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں گھروں میں پانی ڈھانپ کررکھیں،چھتوں پر ٹینکیوں کو ڈھانپ کررکھیں ،ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاط ضروری ہے،محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ عوام تعاون کریں اپنے علاقے میں فوگنگ ،سپرے کروائیں تاکہ بیماریوں اور ڈینگی سے محفوظ رہ سکیں کیونکہ حالیہ بارش کے بعد ڈینگی مزید بڑھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی وارڈ کا دور ہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے دورمیں ڈینگی پر قابو پالیا تھا اب موجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ڈینگی کیخلاف مہم کو مزید تیز کرکے عوام میں اس حوالے سے آگاہی پھیلائے تاکہ اس مسئلے پرقابو پایا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن