حسینی للکار سے میدان کربلا تا قیامت گونجتا رہے گا: شاہ اویس نورانی

Sep 14, 2019

کراچی(نیوز رپورٹر)دین کی بقا ء کے لیے حسینی للکارسے میدان کربلا تا قیامت گونجتا رہے گاجبکہ تحفظ ختم نبوت کی پہلی جنگ خلیفتہ الرسول سیدنا صدیق اکبر ؓ نے لڑکر حجت قائم فرمادی۔ علامہ نورانی نے اپنے جدامجد کے فیض سے فتنہ قادیانیت کے تابوت میں آخری کیل ٹھوکی۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹر ی جنرل شاہ اویس نورانی صدیقی اور جے یو پی صوبہ سندھ کے صدر مفتی محمدابراہیم قادری نے جے یو پی کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دفاع عقیدہ ختم نبوت اور پیغام شہادت امام حسین کانفرنس منعقدہ جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ گلشن اقبال میںاپنے خصوصی خطاب میںکیا۔کانفرنس سے جے یو پی کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمدغوث صابری، ناظم اعلیٰ محمدمستقیم نورانی،نائب صدر علامہ فیاض سعیدی نورانی، اے این آئی کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ جے یو پی کے مرکزی رہنما حلیم خان غوری، حاجی عبدالمجید نورانی میوہ والا، عبدالمجید اسماعیل،حافظ اویس نورانی،محمد زبیر ہزاروی،ڈاکٹر عطاء اللہ، محمد اسلم عباسی،مولانا محمد فرید قادری،قاری رب نواز سعیدی،نوید نورانی،محمد تاج نورانی،علامہ عبدالرحمٰن صدیقی،علامہ عبدالغفورکرد، علامہ غوث مہروی،مولانا حبیب اللہ،خالد اختر ایڈوکیٹ،عارف خان عارف،ثقلین نورانی،مولانا سید آغاگل قادری، زونل عہدیداران، خادمین اور عامتہ المسلمین نے شرکت کی۔شاہ اویس نورانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آغاز سے ہی قادیانیوں کا بغلیں بجاناباعث تشویش ہے۔ کرتار پور راہداری کی آڑ میں قادیانیوں کو ہندوستان میںقائم اپنے مرکزقادیان تک رسائی دی جارہی ہے اور جس طرح پاکستان کو دو لخت کرنے میں قادیانیوں کا کردار رہا ہے بلکل اس طرح کشمیر کازکو نقصان پہنچا نے میں بھی ان کے مذموم کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا کہ موجودہ حکمران ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قوانین پر قدغن لگانے سے پہلے اپنے سے پیشرو حکمرانوں کے انجام سے سبق حاصل کرے۔ تحریک ختم نبوت ،فرزند صدیق اکبر علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی ایمان افروزقیادت میں پاکستان کی قومی اسمبلی میں آئینی اور قانونی طور پر بھی فتنہ قادیانیت کا قلع قمع کرتے ہوئے غیر مسلم اقلیت قرار دلواکر اسلام دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

مزیدخبریں