بلاول بھٹونے صوبائی وسائل پر آئنی حق تسلیم کرنے کی یاددہانی کرائی،نیئر بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وسائل پر آئنی حق تسلیم کرنے کی یاددہانی کرائی ہے کراچی وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کندگان کے ماضی سے قوم پوری طرح آگاہ ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں دشمنی پی پی پی سے اور جنگ وسائل کی ہے نیر بخاری نے سلیکٹڈ حکمرانوں سے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے سنہری حروف سے لکھے جانے والے الفاظ پر بار بار غور کرو اور ہوش کے ناخن لو بلاول بھٹو زرداری حکمرانوں کو تنبہہ کی ہے کہ عوام کے معاشی اور انسانی حقوق سلب کرنے کے بعد وفاق کی سالمیت کی جانب ہاتھ بڑھانے والو؛یاد رکھو پیپلزپارٹی پاکستان اور وفاق کے استحکام کی علامت اور ضمانت ہے-ہم آخری سانس تک وفاق اور پاکستان کے لئے لڑیں گیاور وفاق کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے ،نیر بخاری نے کہا کہ وفاق پرست جماعت پی پی پی نے اپنے ہر دور اقتدار میں مظبوطی وفاق کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن