کنگسٹن(آئی این پی)کیربیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا ذوکس نے جمیکا تلاواز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 171 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، راکیم کرنوال نے 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے لیگ کے نویں میچ میں جمیکا تلاواز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، گلین فلپس 58 اور رومین پاول 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، فواد احمد اور اوبید میکائے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سینٹ لوشیا ذوکس نے ہدف 16.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ذوکس کی یہ ٹورنامنٹ میں تیسری کامیابی ہے۔