پیرس(آن لائن)اولمپک 100میٹر اور 200میٹر کی فائنلسٹ مشل لی آہی پر انسداد ڈوپنگ خلاف ورزی پر عبوری طور پر معطلی کی سزاء عائد کردی گئی ہے ، یہ بات اتھلیٹک اینٹی گریٹی یونٹ (آئی اے یو) نے گزشتہ روز کہی ۔ ٹرینیڈاڈینئین سپرنٹر 2016ء میں ریو اولمپک کے دونوں سپرنٹ فائنل میں چھٹے نمبر پر تھیں ، 2017ء میں لندن میں عالمی چمپیئن شپس میں 100میٹر میں دوبارہ چھٹے نمبر پر رہیں تاہم رواں سال 27ستمبر سے دوحہ میں شروع ہونیوالے چیمپیئن شپ سے متوقع طور پر محروم رہیں گی ۔ آئی اے یو کا کہنا ہے کہ آہی کو 30اگست سے عبوری طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ کہاں ناکامی رہی ہے ۔ اتھلیٹس کو غیر اعلانیہ ڈوپنگ کنٹرول کے لئے ہر روز پیشگی اجازت لینا ضروری ہوتی ہے کہ وہ کہاں کہاں آتے جاتے ہیں ، ایک سال سے کم عرصے میں تین مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں انہیں دو سال معطلی کاسامنا ہو سکتا ہے ۔
پیرس، اولمپک فائنلسٹ مشل لی آہی کی انسداد ڈوپنگ خلاف ورزی پر عبوری معطلی
Sep 14, 2019