مقبوضہ کشمیرمیں نافذکرفیو 41ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیرمیں معمولات زندگی بدستورمفلوج ہیں جہاں نافذکرفیوآج مسلسل اکتالیسویں روز میں داخل ہوگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی منسوخی کیخلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہروں سے روکنے کی کوشش کی۔وادی کشمیرمیں مکمل طورپراورجموں کے بعض حصوں میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس اور ٹیلی ویژن چینلزبندہیں۔سرینگر، بارہ مولا، بانڈی پورہ، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد اوردیگرعلاقوں میں لوگ کرفیو او ردیگرپابندیوں کوتوڑتے ہوئے گلیوں میں نکل آئے اورنریندرمودی کی انتہاپسند حکومت کی جانب سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے

ای پیپر دی نیشن