ضم قبائلی اضلاع کےعوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپےسےزائدکی رقم خرچ

Sep 14, 2019 | 18:16

ویب ڈیسک

خیبرپختونخوا کی حکومت ضم قبائلی اضلاع کے عوام کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کررہی ہے ۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے  بتایا کہ ضلع خیبر کے علاقے شالمان میں پانی کی فراہمی کی ایک بڑی سکیم شروع کی جائے گی ۔اس مقصد کیلئے دریائے کابل کاپانی استعمال کیاجائے گا ۔اسی طرح قبائلی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام قبائلی اضلاع میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائے گا جس سے توانائی اور معاشی وسائل بچانے میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں