نوبل انعام یافتہ شخصیات کابل اینڈمیلنڈاگیٹس فائونڈیشن سے مودی کوایوارڈدینے کافیصلہ واپس لینے کامطالبہ

نوبل انعام یافتہ تین شخصیات نے بل اینڈمیلنڈاگیٹس فائونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، بھارت میں اقلیتوں پرحملوں اورگجرات میں خوفناک قتل عام کے تناظر میں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی سے اپنا ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے ۔فاونڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں میئرڈ میگوائر،تول عبد السلام خالد رمان اور شیرین عبادی    نے سخت تحفظات کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی زیرقیادت بھارت میں خطرناک اور بدترین انتشار پھیل گیا ہے جس سے انسانی حقوق اور جمہوریت بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔خط میں کہاگیا ہے کہ آسام کے صوبے اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے فاونڈیشن سے درخواست کی کہ وہ نریندر مودی سے اپنا اعزاز واپس لے کیونکہ ایسا کرنے سے ایک واضح اور مضبوط پیغام ملے گاکہ BILL AND MELINDA GATES نے اپنے سب کیلئے مساوات، انصاف انسانی حقوق کے مقاصد سنجیدگی سے لیا ہے اوروہ ان اقدار کے فروغ کیلئے پرعزم ہے.

ای پیپر دی نیشن