پولیس اہلکار مشکوک، شر پسند، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں:اشفاق خان 

Sep 14, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان اپنی اپنی بیٹ میں قائم امام بارگاہوں کے اطراف موثر پٹرولنگ جاری رکھیں۔ دوران پٹرولنگ مشکوک، شر پسند، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ لاہور کو زیادہ محفوظ شہر بنانے کیلئے بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے استعمال کے علاوہ شہریوں کیساتھ اپنے رویوں کو بھی مثالی بنانا ہوگا۔ایس پی راشد ہدایت نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصول تمام کالزپر فوری ریسپانس عمل میںلائے۔دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے38پسٹلز،3رائفلز،3 پمپ ایکشن ،23میگزین اوردرجنوںگولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے48 ملزمان کو گرفتار کر کے4 کاریں،15موٹرسائیکلیں،18 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ منشیات کیخلاف کارروائی کے دوران144بوتلیں شراب سمیت چرس برآمد کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے204افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ1لاکھ53ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3124 گاڑیوں اور 1لاکھ57ہزار356 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ189موٹر سائیکلوں،6 گاڑیوں اور311اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔جعلی نمبرپلیٹس والی1گاڑی اور5موٹر سائیکلوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔ ون ویلنگ میں ملوث60،پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر1جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث06 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ3 اشتہاری سمیت108 عادی و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزیدخبریں