لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ کرونا کی وجہ سے مشکلات میں گھرے ٹیکسٹائیل ٹریڈرز کو بلاسود قرضے جاری کریں اور ٹیکسٹائیل کے کاٹیج ٹریڈرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبرنے ٹیکسٹائیل ٹریڈرز کے 70 رْکنی وفد ملاقات کے دوران کیا۔اس وفد کی قیادت ٹیکسٹائیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری محمد طارق کر رہے تھے۔وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر راشد رضا اور جنرل سیکرٹری فہیم الدین بھی شامل تھے۔صدر لاہور چیمبر نے وفد کو یقین دلایا کہ لاہور چیمبر ٹیکسٹائیل ٹریڈرز کے مسائل حل کرانے کے لئے پوری کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حکومت سے کنسٹرکشن انڈسٹری اور دیگر انڈسٹریز کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے اسی طرح ٹیکسٹائیل ٹریڈرز کے لئے بھی خصوصی ہیکج کا اعلان کرے تاکہ سمال ٹریڈرز اپنا کاروبار بحال کر سکیں۔ اس طرح نہ صرف بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ٹیکسوں کی صورت میں حکومت کو بھی فائدہ ہو گا۔صدر لاہور چیمبر نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت نے سمال ٹریڈرز کی سپلائز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمال ٹریڈرز بہت کم منافع پر کام کرتے ہیں اور ان کے لئے زیادہ شرح سے ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے حک ومت سے مطالبہ کیا کے وہ فوری طور پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کیا گیا اضافہ واپس لے۔اس موقع پر ایسوایشن کے چئیرمین چوہدری طارق اور صدر ڈاکٹر راشد رضا نے لاہور چیمبر کی جانب سے ’ون ونڈو سمارٹ سروسز‘ کے اجراء پر خوشی کا اظہار کیا۔
ٹیکسٹائل ٹریڈرز کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں:عرفان اقبال شیخ
Sep 14, 2020