گجر پورہ سانحہ ناقابل  برداشت ہے:رانا جاوید عمر

راے ونڈ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رانا جاوید عمر نے کہا کہ سانحہ گجر پورہ موٹووے ناقابل برداشت،حکومت اور پولیس کی ملزمان تک رسائی یقینی متاثرہ خاندان کو انصاف ہر صورت ملے گا اور ملزمان عبرتناک سزا کے مستحق ہیں، حکومت معاشی بحالی کے لیئے بہترین اقدامات کے نتیجہ میں 2سالوں میں 5ہزار ارب کا حکومتی اخراجات میں بچت، پنجاب احساس پرگرام کے تحت سوا53ارب روپے سے پراجیکٹ کا آغاز، تیزاب گردی کا شکار افراد کا سرکاری خرچہ پر علاج ہوگا بحالی روز گار کے مواقع عوام کو فراہم کئے جائیں گے پنجاب جلد خوشحال ہو گا عوام کو ہر شہولت میسر ہوگی،وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر مسائل کے حل کے لیئے آنے والوں  اور میڈیا سے کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن