پی پی 144میں بلاول بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب

Sep 14, 2020

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بتیسویں سالگرہ کی تقریبات کی پانچویں تقریب گزشتہ روز پی پی 144 میں رانا فقیر حسین ونڈالیہ کے ڈیرے پر منعقد ہوئی ۔جس کی صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن نے کی جبکہ تقریب میں زاہد زوالفقار خان‘ میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ‘ فیصل میر‘ فیضان ‘ میاں خلیل اور صداقت گوری سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن نے کہا کہ آج ہم جس حلقہ میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹنے آئے ہیں اس حلقہ کے عوام نے ہمیشہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ساتھ وفا کی ہے اب یہاں کے عوام بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں